• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ، محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان ریٹائر ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعلقات عامہ، محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان ریٹائر ہوگئے، انہوں نے 35سال 6ماہ اور 19دن سرکاری ملازم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سلیم خان نے جولائی 1989ءمیں بطور انفارمیشن افسر محکمہ اطلاعات میں ملازمت شروع کی اور اپنے طویل کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈی جی تعلقات عامہ، سندھ کے6 گورنرز کے پریس سیکریٹری ،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ وزیر اعلیٰ سندھ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس، متعدد وزراء اور مشیروں کے افسر تعلقات عامہ کے طور پر فرائض انجام دئیے۔ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ذاتی طور پر واٹس ایپ اور بذریعہ ٹیلی فون مستقبل کے لئے نیک خواہشات کے اظہار پر دوست احباب،بہی خواہوںاور محکمے کے افسران و عملے کا شکریہ ادا کیا۔
ملک بھر سے سے مزید