• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بیلاروس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، جلد معاہدے ہونگے

اسلام آ باد( کامرس رپور ٹر،نامہ نگارخصوصی) پاکستان اور بیلا روس نے توانائی ، زراعت ،تعلیم ،صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق 8ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہواجس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئےاہم پروٹوکولزپر دستخط کئےگئے ، پاکستان کی جانب سے اجلاس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان ،بیلاروس کی جانب سے وزیر توانائی الیکسی کشنرینکو نے کی ، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان لیبر مائیگریشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط ہونگے ، صنعتی شعبے میں تعاون میں مزید اضافہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا جسکے تحت زرعی مشینری اور صنعتی آلات کی تیاری کیلئے مشترکہ پراجیکٹ لگائے جائینگے۔

ملک بھر سے سے مزید