• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بیحرمتی کا الزام، ایک شخص کو عمر قید کی سزاکا حکم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج V کوئٹہ محمد نعیم داوی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق مدعی مقدمہ مولوی عبداللہ کی مدعیت میں سال 2022میں پولیس تھانہ صدر ہرنائی میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم گلاب خان سکنہ ہرنائی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے 31جو لا ئی 2022کو شیخ المبا رک زیارت ہرنائی کی مسجد سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا مذکورہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے گزشتہ روز ملزم گلاب خان کو زیر دفعہ 295-B ت پ کے تحت جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ۔ یاد رہے اس سے قبل مذکورہ مقدمہ میں نامزد ملزم کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہرنائی کی عدالت نے بھی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے عدالت عالیہ بلوچستان میں اپیل دائر کی تھی اور بلو چستان ہا ئی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہرنائی کا دیا گیا فیصلہ معطل کرکے ہر نائی میں ملزم کا وکیل نہ ہونے پرمقدمہ کو کوئٹہ ٹرانسفر کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کو ہدایت کی تھی کہ ملزم کو ماہر وکیل دے کر دوبارہ ٹرائل کرکے انصاف کے تقاضے پو رے کئے جا ئیں ۔
ملک بھر سے سے مزید