کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرا م ’رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق نے سوال کیا کہ ججز کی تقرریوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج پر وکلاء تقسیم ہوگئے دونوں میں سے کس کا مؤقف درست ہے؟
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اس سوال کے جواب میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے خط کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
دوسری جانب، تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کو پہلے بھی اور اب بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔