کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کوالٹی انہینسمنٹ سیل کی جانب سے ادارہ جاتی معیار اور تدریسی طریقوں کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی سے الحاق شدہ مختلف کالجز سے 75 کیو ای سی مینیجرز اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی، ورکشاپ سےکیو ای سی کی ڈائریکٹر صنم سومرو نے خطاب کیا۔ ورکشاپ جدید تدریسی حکمت عملی اور ادارے کی کارکردگی کے تجزیے کے 2 سیشنز پر مشتمل تھی، ڈاؤ کالج آف فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ناہی فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ریسوس پرسن ڈاکٹر سید احسن علی نے ٹیچنگ ایز اے پروفیشن ان ہائر ایجوکیشن کے عنوان سے سیشن کی قیادت کی۔