اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس آج درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔