• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات، ہوائی اڈوں پر سہولت ڈیسک بنیں گے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری ہیلپ لائن کھولی جائے گی ، اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امور وزارتوں کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے تقریب میںکہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوںسے اوورسیز پاکستانیوںکی جائیدادوں پر قبضے اور دیگر تنازعات کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں جلد کام شروع کر دوں گا ۔ تقریب کا اہتمام معروف شخصیت تنویر اعوان نے کیا تھا ، سینئرصحافی حافظ طاہر خلیل، او پی ایف کے سابق ایم ڈی حبیب الرحمن خان ،صغیر چوھدری، فاروق فیصل خان ،سہیل اقبال ،مظہر برلاس ،نثار علی خان ،چوھدری شفقت اللہ ،متین طاھر ،عثمان اکرم باجوہ ،سہیل خاور ،اویس یوسف زئی، بلال شیخ، فیاض محمود چوھدری ،آصف نوید ،اسد ملک ، اور دیگر نے شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید