• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے، وزیر ہاؤسنگ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ فیڈ رل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ؤسنگ اتھارٹی اور پی ایچ اے فاؤ نڈ یشن وزارت ہاؤسنگ کی زیر نگرانی قوا عد و ضوابط کے مطابق پلاٹس کی الاٹمنٹ کر رہے ہیں۔سر کاری ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کا کو ئی منصوبہ زیر غور نہیں ، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران شرمیلا فاروقی کے سوال پر بتائی پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل رعنا انصار نے کہا بھارت چاہتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960کو نئے سرے سے موڈیفائی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ صو بائی سبجیکٹ ہے صوبوں میں صو بائی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ اسلام آ باد میں سی ڈی اے بھی وزارت داخلہ کے ماتحت یہ خدمات سر ا نجام دیتا ہے۔ نرمیش لال کے سوال پر پار لیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم نے بتایا کہ سیکٹر آئی چودہ اسلام آ باد ماں بچہ ہسپتال مئی تک فنکشنل ہوجا ئے گا۔طاہرہ اورنگزیب کے سوال پروزارت قومی صحت کی جانب سے تحر یری طور پر ایوان کو بتایا کہ مفت علاج کی فراہمی کیلئے ملک بھر کے اے آر ٹی مراکز میں ایچ آئی وی کے 74 ہزار 619 کیس رجسٹرڈ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید