کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں شکیل عباس، محمد عدنان صدیق، غلام عباس اور وسیم مسکین شامل ہیں۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔ ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔