• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری گندم میں ملاوٹ کے الزام میں ملوث 4 سرکاری ملازمین گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے فیصل آباد زون نے سرکاری گودام میں رکھی گندم میں ملاوٹ اور خرد برد کے الزام میں ملوث 4سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا۔چھاپہ مار کارروائی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل فیصل آباد کی طرف سے کی گئی ۔گرفتار ملزمان میں شمشیر علی اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر ،محمد سہیل چوکیدار ،محمد کاشف چوکیدار اور علی شیر شامل ہیں۔ملزمان کو پاسکو سرکاری گودام تاندلیانوالا ضلع فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سرکاری گندم میں مٹی ملانے اور قریب 12000 بوری سرکاری گندم دیگر ملازمین و افسران و پرائیوٹ بروکرز کے ساتھ مل کر خرد برد میں ملوث پائے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید