• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 200 ارب کے یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون پروگرام کا اعلان

اسلام آباد(عرفان صدیقی)نوجوانوں کو قومی معیشت کا فعال اور باوقار حصہ بنانے کے لیے حکومت نے 200 ارب روپے کے یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ نوجواناں رانا مشہود احمد خان نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ فنانسنگ مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان بلاسود اور کم مارک اپ پر کاروبار اور زرعی منصوبوں کا آغاز کر سکیں۔رانا مشہود کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا وژن واضح ہے کہ نوجوانوں کو صرف نوکریوں کا انتظار کرنے والا نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والا بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 200 ارب روپے کا یہ پیکیج اسی سوچ کی عملی صورت ہے، جس کے ذریعے معیشت میں نئی توانائی اور خودانحصاری کو فروغ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت چھوٹے اسٹارٹ اپس، درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی منصوبوں تک آسان رسائی دی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید