• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، عالمی کشیدگی کے باعث سرمائے کا انخلا جاری، 1113 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، عالمی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کا رحجان ،فروخت کے دباو سے مندی کا تسلسل،کے ایس ای100 انڈیکس میں 1113پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی ،59.95 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت مزید 92ارب 82کروڑ 15لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 20.70فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز پر مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری سے تیزی ریکارڈ کی گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 1148 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد سے اوپر چلا گیا لیکن عالمی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھا دیا جس سے مارکیٹ منفی زون میں آگئی اور ایک موقع پر 1786 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر آگیا۔
ملک بھر سے سے مزید