اسلام آباد (قاسم عباسی،عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی سے روک دیا ،سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری ،فریقین سے 2 فروری تک پٹیشن کاشق وار جواب اور تفصیلی رپورٹ طلب ۔ گزشتہ روز نے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست گزار محمد نوید کی ر کی جانب سے مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔