• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زر مبادلہ کمپنیز (ای سیز) کو’’راست‘‘ استعمال کرنے کی اجازت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کمپنیز (ای سیز) کو’’راست‘‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترجمان کے مطابق ایک جدید اور جامع ڈیجیٹل مالی خدمات کے نظام کا قیام اسٹیٹ بینک کے اسٹریٹجک پلان 2023.2028کے بنیادی اہداف میں سے ایک ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے، جدت کو فروغ دینے اور محفوظ، انٹرآپریبل اور صارف کی ضروریات سے ہم آہنگ سولیوشنز کے ذریعے رقوم کی سرحد پار منتقلی کو آسان بنانے کے لیے ضوابطی فریم ورک کی ازسرِ نو تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملک بھر سے سے مزید