کراچی (نیوز ڈیسک)ابوظہبی میں پاکستانی مزدور کے بازو کی 10 گھنٹے کامیاب سرجری، کام کے دوران حادثے میں بازو مکمل کٹ گیا تھا، پیچیدہ سرجری میں اعصابی، عضلاتی اور خون کی نالیوں کی بحالی ممکن ہوئی۔گلف نیوز کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی مزدور تنویر اللہ عارف کی ورک پلیس حادثے میں درمیانا بازو مکمل کٹنے کے بعد 10 گھنٹے کی ہنگامی اور پیچیدہ سرجری کی گئی، جس میں بازو کے عضلات، اعصاب اور خون کی نالیوں کی بحالی شامل تھی۔