• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کی کال عمران کی نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ 8فروری کی کال عمران نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ علیمہ خان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ،انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ لوگ ان کے لئے سڑکوں پر نکلیں۔ علیمہ خان کے مطابق اگر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہوتا تو صورتحال ایسی نہ ہوتی،بانی کو غیرقانونی طور پر تنہائی میں رکھا گیا ، گزشتہ رات جب ہم گھر واپس لوٹے تو روات تھانے کے ایس ایچ او نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ہماری گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ پولیس نے تین خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا، 8سے زائد گاڑیاں اٹھا لیں اور ہر کارکن سے پانچ لاکھ روپے بطور تاوان مانگے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری گاڑیاں چھڑوانے کے لئے لوگوں نے پولیس کو پیسے دئیے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لئے نکلے تھے مگر ہمیں جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے لئے کچھ کتابیں عدالت میں جمع کرائیں، اور عدالت کا شکریہ ادا کیا کہ یہ کتابیں جیل تک پہنچا دی گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید