• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دنیا سے TTP اور مجید بریگیڈ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا۔ 

ساتھ ہی پاکستان نے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ داعش، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا خطرہ نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس سے آگے تک پھیل چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا کوئی ذکر نہیں ہو رہا۔ 

منیر اکرم نے تجویز پیش کی کہ جنرل اسمبلی ذیلی ادارہ قائم کرے جو عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے تمام چار ستونوں پر یکساں اور متوازن عملدرآمد کو فروغ دے، اور اس مقصد کے لیے UNOCT کو اس کا عملی بازو بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید