• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: نئے قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی ہوم آفس نے نئے امیگریشن قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ کر دیا، گرفتاریوں اور چھاپوں میں تقریباً 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ہوم آفس کی طرف سے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے حکام نے اعلان کیا ہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے میں تقریباً 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ محکمۂ داخلہ کے زیرِ اہتمام آپریشن میں حکومت ملک بدری کے حوالے سے فوٹیج بھی نشر کرے گی، حکومت کی طرف سے اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ امیگریشن قوانین پر سختی کے ساتھ عمل ہونا چاہیے اور غیر قانونی طور پر مقیم اور کام کرنے والوں کا گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، انسانی اسمگلرز اپنے مالی فائدے کے لیے لوگوں کو غیر قانونی طور پر چھوٹی کشتیوں میں سوار کر کے ان کی جانوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔

یہ بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ساڑھے 16 ہزار سے زائد ناکام سیاسی پناہ کے متلاشیوں، غیر قانونی تارکینِ وطن اور غیر ملکی مجرموں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، آدھے سے زیادہ رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑ چکے ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 5 سال سے زائد عرصے کے دوران جنوری کا مہینہ نئے کریک ڈاؤن کے حوالے سے سرِ فہرست رہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران کام کی جگہوں پر گرفتاریوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید