• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

—امریکی صارفین کو نظر آنے والے گوگل میپ کا عکس
—امریکی صارفین کو نظر آنے والے گوگل میپ کا عکس

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا۔

گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صارفین کو گوگل میپس پر ’خلیجِ امریکا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا اور میکسیکو کے صارفین کو خلیج میکسیکو‘ لکھا ہوا نظر آئے گا جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں گوگل کے صارفین کو دونوں نام لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔

پاکستان و دیگر ممالک میں دکھائی دینے والے گوگل میپ کا عکس
پاکستان و دیگر ممالک میں دکھائی دینے والے گوگل میپ کا عکس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ناصرف ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کیا ہے بلکہ امریکا کی سب سے اونچی چوٹی ’ڈینالی‘ کا نام بھی تبدیل کر کے دوبارہ ’ماؤنٹ میک کینلے‘ رکھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2015ء اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی ریاست الاسکا میں موجود امریکا کی سب سے اونچی چوٹی کا نام ’ڈینالی‘ رکھا تھا، یہ نام ریاست الاسکا میں رہنے والے لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

اس لیے اب جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پہاڑ کا نام تبدیل کیا ہے تو الاسکا کے مقامی لوگوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید