• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی غزہ پر دوبارہ حملوں کی دھمکی، اسرائیلی وزیر کی حمایت

اسرائیلی وزیر مواصلات شولمو کرہی(فائل فوٹو)۔
اسرائیلی وزیر مواصلات شولمو کرہی(فائل فوٹو)۔

یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے پر ٹرمپ کی غزہ پر دوبارہ اسرائیلی حملوں کی دھمکی پر اسرائیلی وزیر مواصلات شولمو کرہی نے حمایت کر دی۔ 

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو ردعمل وہی ہونا چاہیے جو صدر ٹرمپ نے کہا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کی امداد، بجلی، پانی اور مواصلات سب بند کر دینے چاہئیں۔ 

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے حماس پر جہنم کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں پر یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے معاہدہ ختم کر کے اسرائیلی حملے شروع ہونے کی دھمکی دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید