لیبر پارٹی نے نا مناسب واٹس ایپ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر اب تک 11 لیبر کونسلرز کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2019 سے 2022 تک تقریباً 44 افراد نامناسب واٹس ایپ گروپ کے ممبر تھے، جس میں نسل اور جنس پرستانہ پیغامات شیئر کئے جاتے تھے۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق واٹس ایپ گروپ ابتدائی طور پر انتخابی مہم اور اس سے متعلق معاملات پر بات کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم یہ نامناسب بات چیت میں بدل گیا۔
لیبر کے ایک ذریعے نے بتایا کہ پارٹی کو واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
چند اراکین نے معطلی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیمسائیڈ کونسل کے سابق لیبر رہنما جیرالڈ کوونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں کو اس گروپ کے بارے میں ایک سال قبل آگاہ کیا تھا اور متعدد مواقع پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔