• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: عدم معلومات کے باعث لاکھوں افراد حکومتی مراعات سے محروم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ میں لاکھوں افراد حکومت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے بعض فوائد سے محروم ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لاکھوں افراد حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حصول سے صرف اس لیے محروم ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ جن کے وہ حقدار ہیں ان فوائد کا دعویٰ کیسے کریں۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 6 بلین پاؤنڈ مالیت کی مالی امداد دعوؤں کے بغیر رہ جاتی ہے، برطانیہ کے فلاحی نظام میں 50 سے زائد مختلف قسم کے فائدے ہیں جن کا دعویٰ کرنے کے لیے کاغذی کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ سال دھوکا دہی کے دعوؤں سے 7.4بلین پاؤنڈز کا نقصان سامنے آیا ہے۔ 

گزشتہ برس گارنٹی پنشن کریڈٹ کا دعویٰ 10 اہل پنشنرز میں سے صرف 1 نے کیا تھا جس سے محروم رہنے والے ہر سال اوسطاً 1391پاؤنڈ کی رقم کھو رہے ہیں۔ صرف ایک چوتھائی اہل پنشنرز نے سیونگز کریڈٹ کا دعویٰ کیا جو اوسطاً 933 پاؤنڈ سے محروم ہیں۔ 

اسی طرح دانتوں کے علاج، شدید بیماری، معذوری، موسمِ سرما میں ایندھن الاؤنس جیسے فوائد کے بارے میں بھی درست معلومات نہ ہونے کے باعث لاکھوں برطانوی افراد اس سے محروم ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید