• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کے اختتام میں معاونت کا بل: عدالتی منظوری کی بجائے ماہرین کے پینل کی تجویز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں زندگی کے اختتام میں معاونت (Assisted Dying) کے بل میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت عدالتی منظوری کی بجائے ماہرین کا ایک پینل درخواستوں کی جانچ کرے گا۔ یہ تجویز لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کم لیڈبیٹر نے دی ہے، جو اس قانون میں تبدیلی کی حمایت کر رہی ہیں۔

موجودہ قانون کے مطابق ہر درخواست کو ہائی کورٹ کے جج کو چیک کرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں لیا گیا۔

تاہم لیڈبیٹر نے کہا ہے کہ ماہرین کا پینل زیادہ مؤثر ہوگا اور عدالتی دباؤ کم کرے گا، کنزرویٹو ایم پی ڈینی کروگر نے اس ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نگرانی کم کرنے سے قانون کی شفافیت متاثر ہو سکتی ہے۔

لیڈبیٹر کا کہنا ہے کہ ماہرین کا پینل 'پیشہ ور افراد پر مشتمل ہوگا جو ذمہ داری سے کام کریں گے' کچھ لوگوں نے بل میں زیادہ حفاظتی اقدامات پر بھی اعتراض کیا ہے جبکہ دیگر نے کہا کہ یہ عمل مریضوں کے لیے بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔

اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو وہ مریض جو چھ ماہ کے اندر مرنے والے ہیں، اپنی زندگی کے اختتام کے لیے قانونی مدد حاصل کر سکیں گے۔ یہ تجویز اب کمیٹی کے ووٹ کے لیے پیش کی جائے گی، جہاں زیادہ تر ارکان اس قانون کے حامی ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید