• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 تین دھائیوں میں صحافیوں کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیز سال رہا، سی پی جے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سال 2024 گذشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے سال 2024 میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر رپورٹ جاری کر دی۔

سی پی جے کے مطابق گذشتہ سال 18 ممالک میں 124 صحافی ہلاک کیے گئے، 70 فیصد صحافیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل ہے، جس نے غزہ کی جنگ میں گذشتہ برس 85 صحافی ہلاک کیے۔

اسرائیل غزہ جنگ کے بعد پاکستان اور سوڈان میں سب سے زیادہ صحافی ہلاک ہوئے، گذشتہ برس صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا، 24 صحافی ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے۔

اسرائیل نے 10 صحافیوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، مزید 20 صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

اسرائیل صحافیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات اور احتساب کی کوششوں کو بھی روکتا رہا ہے، سال 2023 میں 102 صحافی، میڈیا ورکرز اور سال 2022 میں 69 ہلاک ہوئے تھے۔

سی پی جے کی تاریخ میں حالیہ دور صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ہے، سال رواں میں بھی اب تک صحافیوں اور میڈیا ورکز کی 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید