• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کا معاملہ رئیل اسٹیٹ آپریشن نہیں ہے، فرانسیسی صدر

کراچی(نیوزڈیسک)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا معاملہ کوئی رئیل اسٹیٹ آپریشن نہیں ہے ، انہوں نے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ 20لاکھ لوگوں سے کہیں کہ آپ کہیں اور چلے جائیں، فلسطینیوں اور عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا معاملہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں، یہ سیاسی آپریشن ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید