• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا جنگلاتی اراضی سے کاربن گیس حاصل کرنے کا منصوبہ

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت کے ادارے فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جنگلاتی اراضی پر کاربن گیس الگ کرنے کے عمل کے منصوبے کا اغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ مٹیاری اور جامشورو اضلاع میں دریائی جنگلات کی اراضی جو تقریبا 87387 ایکڑ پر محیط ہے اس پر اس شراکت کے تحت ڈیزائن، فائنانس، تعمیر، اپریٹ، مینٹین اور اخر کار ٹرانسفر کی شرائط ہوں گی۔ یہ شراکت تقریبا 44 برس کے لیے ہوگی۔ پروجیکٹ کا مقصد تین اضلاع کی اراضی کے ٹکڑوں کو استعمال کرنے کے ذریعے کاربن تیار کرنا اور کاربن کریڈٹ مارکیٹس میں فروخت کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید