• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، سرکاری ملازمین پر دُہری شہریت کی پابندی کا بل منظور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکر ٹیریٹ تین بلوں کی منظوری دیدی ۔ سر کاری ملازمین پر دوہری شہریت کی پابندی کا بل منظور کرلیا گیا،سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ دفاعی اداروں اور عدلیہ کے لئے بھی یہی قانون ہونا چا ہئےیہ منظوری چیئرمین قائمہ کمیٹی سنیٹر رانا محمود الحسن کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ۔ کمیٹی نے طویل بحث کے بعد سینیٹر افنان اللّٰہ کا متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024منظور کرلیا جس کے تحت سر کاری ملازمین کیلئے دوہری شہریت رکھنے پر پابندی ہو گی۔ بل اب سینٹ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔سینٹر سعدیہ عباسی نے سول سرونٹس کی دوہری شہریت پر پابندی کے بل کی مخالفت کی۔خصوصی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن میں ایک اور پاکستان کسٹمز سروس کے 8 افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ دس اداروں نے جواب جمع کرایا ہے ۔ باقی کا انتظار ہے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ دفاعی اداروں اور عدلیہ کے لئے بھی یہی قانون ہونا چا ہئے۔قائمہ کمیٹی نے سنیٹر انوشہ رحمن کا پیش کردہ مترو کہ املاک ( مینجمنٹ) (تر میمی ) بل2024، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ( تر میمی ) بل 2025 کی بھی منظوری دی ۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی پر بریفنگ دی گئی۔چیئر مین این ایچ اے نے شاہرات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اہم خبریں سے مزید