• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانیوں نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا: امیر مقام

امیر مقام—فائل فوٹو
امیر مقام—فائل فوٹو

ن لیگی رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانئ پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔

وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا پاکستان آنا تبدیلی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کوالالمپور  ہوائی اڈے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کا وزیرِ اعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

امیر مقام نے  یہ بھی کہا ہے کہ درست معاشی پالیسیوں، روپےکی قدر میں استحکام سے ریاست اور عوام کو فائدہ ہوا، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید