• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ کا پاکستان آنے کا وعدہ


آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرنے والے بالی ووڈ کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا وعدہ کر لیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھارتی گلوکار کے لائیو سیشن کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے بات چیت کی اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

حالیہ لائیو سیشن کے دوران کمنٹس میں جب بھارتی گلوکار کو پاکستانی مداح نے پیغام دیا اور کہا کہ پاکستانیوں کی جانب سے آپ کے لیے بہت پیار ہے۔

پاکستانی مداح کی جانب سے محبت بھرے پیغام کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ پتہ نہیں یہ کہنا چاہیے یا نہیں لیکن میرے لیے سب ایک جیسے ہیں، چاہے وہ دنیا کہ کسی بھی حصے سے کیوں نہ ہوں۔

دلجیت نے کہا کہ واہے گرو نے کہا ہے کہ سب ایک ہیں، تو سب ایک ہی ہیں پھر چاہے کسی کو بُرا لگے لگتا رہے۔

ایک اور مداح نے پاکستان آنے کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی آ جائیں گے، میں نہیں جانتا کہ مجھے ویزا ملے گا یا نہیں لیکن اگر ویزہ مل گیا تو پاکستان بھی آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید