• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اعزازی قونصلر کیلئے کینیڈین حکومت کا بڑا اعزاز

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

پاکستانی اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری عبداللطیف صدیقی کو کینیڈین حکومت نے بڑے اعزاز سے نواز دیا۔

حکومتِ کینیڈا نے سنگاپور میں پاکستان کے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری عبداللطیف صدیقی کو کوئین ایلزبیتھ پِن اور آفیشل سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔ 

یہ اعزاز انہیں کینیڈین پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد رکن اور پارلیمانی سیکریٹری اقراء خالد نے دیا۔

اس موقع پر اقراء خالد نے کہا کہ پاکستانی دُنیا کے کسی بھی کونے میں آباد ہوں، اپنی خوبیوں اور محنت کی وجہ سے بڑا مقام حاصل کرتے اور پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔ 

جہاز رانی کے کاروبار سے وابستہ عبداللطیف صدیقی نے کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد کا شکریہ ادا کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید