برطانیہ میں این ایچ ایس ٹرسٹ نے 3 نوزائیدہ بچوں کی موت کی ذمے داری قبول کر لی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوٹنگھم میں 3 نوزائیدہ بچوں کی موت کی ذمے داری قبول کرنے کے بعد این ایچ ایس ٹرسٹ پر 1.6ملین پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ 3 نوزائیدہ بچے ایڈیل او سلیوان، کہلانی راسن اور کوئن پارکر 2021ء میں ناٹنگھم میں این ایچ ایس ٹرسٹ کی دیکھ بھال میں انتقال کر گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی ٹرسٹ پر ایک سے زیادہ مرتبہ مقدمہ چلایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ایچ ایس ٹرسٹ پر کیئر کوالٹی کمیشن کی جانب سے ایک سے زیادہ مرتبہ مقدمہ چلایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2023ء میں این ایچ ایس ٹرسٹ پر وینٹر اینڈریوز کی دیکھ بھال میں ناکامی پر لاکھوں پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔