• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے بھارتی نژاد پال کپور کو نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا نامزد کردیا

پال کپور ۔ فوٹو فائل
پال کپور ۔ فوٹو فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کےلیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نامزد کر دیا ہے۔

اگر ان کی تقرری کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار ہوں گے۔

پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

پال کپور اس وقت امریکی نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول میں پروفیسر ہیں اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوشن میں وزیٹنگ فیلو کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے بھی کئی بھارتی نژاد امریکیوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا ہے، جن میں کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر اور سری رام کرشنن کو وائٹ ہاؤس کا اے آئی پالیسی ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید