• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی، خصوصی دعائیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برات مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ، مساجد میں شب بیداری،نو افل،محا فل ذکر و نعت، خصوصی دعائوں کا انعقاد ہوا،فرزندان اسلام نےمساجد اور خصوصاخواتین نے گھروں میں عبادات میں شب گزاری علما کرام نے شب برأت کے فضائل بیان کیے، بڑی تعداد میں لوگ قبرستان گئے، اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی،شب برأت کے روح پرور اجتماعات جامع مسجدآرام اور جامع مسجد گلزارحبیب سولجر بازاراور میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن) میں منعقد ہو ئے ،علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری اور دیگرنے خصوصی دعا کرائی ،علاوہ ازیں تین ہٹی کے اطراف سڑکوں پر لگائے گئے پتھاروں کے باعث بد ترین ٹریفک جام رہا اور لوگ گھنٹوں پھنسے رہے، جبکہ قبرستانوں کے باہر منافع خوروں نے گلاب اور دیگر پھولوں کے من مانے دام وصول کئے،ایم کیو ایم، سنی تحریک، تحریک لبیک کی جانب سے قبرستانوںمیں استقبالیہ کیمپس،سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید