اسلام آباد (اے پی پی) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارہ (آئی اے ای اے ) کےڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ- 5 کا دورہ کیا اور پاکستان کے نیوکلیئر پاور جنریشن پروگرام کو "ایک کامیاب ترین نیوکلیئر پاور جنریشن پروگرام" قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے زیادہ پائیدار اور ڈی کاربنائزڈ بجلی کی پیداوار کے لئے جوہری توانائی کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے چشمہ میں ریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسینریٹر کا بھی افتتاح کیا۔