• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ 

اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025 کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دستے میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے، فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصری فضائی جنگی منظر ناموں کے تناظر میں باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔ 

پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں(تصویر سوشل میڈیا)
پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں(تصویر سوشل میڈیا)

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔ 

مشق کے دوران جے ایف 17 تھنڈر نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق میں پی اے ایف کے فضائی اور زمینی عملے کی شرکت پی اے ایف کی آپریشنل تربیت کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔

قومی خبریں سے مزید