کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سچل تھانے کی حدود D-7 اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 64 سالہ شہری آیوت محمد ولد کلام دین کو زخمی کر کے فرار ہونے لگےاس دوران گشت پر مامور پولیس اور ملزمان کے مابین مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس نے ملزم شیر قوم ولد شیر خان زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ۔