کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے شب برات کے موقع پر یاسین آباد قبرستان میں اپنے والدین سمیت تحریکی شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی، بعد ازاں قبرستان کی گزرگاہ پر فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کی جانب سے قائم کردہ استقبالیہ کیمپ کا بھی دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔