• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع خوری پر کراچی کے 45 گودام مالکان کو نوٹسز، ایک پر مقدمہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے پر کراچی کے 45 گودام مالکان کو نوٹسز اور ایک پر مقدمہ درج کردیا ہے. اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قیمت و رسد عثمان غنی ہنگورو نے کراچی کی کچھی گلی مارکیٹ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی میر شاہنواز اور ٹیم کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے قیمتوں پر قابو پانے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں،انہوں نے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کے گودامز کا بھی دورہ کیا. عثمان غنی ہنگورو نے کہا ہے کہ سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،انہوں نے دورے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے 45 گو داموں اور ویئر ہاؤسز مالکان کو موقع پر ہی افسران سے نوٹسز جاری کروائے،آئندہ ہفتہ مصالہ، چینی، چاول اور دیگر اشیاء کی ایسوسی ایشن کے ساتھ 500 سے زائد گوداموں اور ویئر ہاؤسز کی رجسٹریشن کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، عثمان غنی ہنگورو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مارکیٹ میں پھلوں، سبزیوں اور مرغی کی سرکاری نرخ پر نیلامی کو بھی یقینی بنایا جبکہ ناجائز منافع خوری کرنے والے دکاندار پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید