• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ایکسپریس وے کی کراچی بندرگاہ تک توسیع کا کام جاری ہے، میئر کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کو کراچی بندگاہ تک توسیع دینے پر کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلنے سے شہر میں ٹریفک کا دباو کم ہوگا، ہیوی ٹریفک سے شہر میں ٹریفک جام اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،ٹرک ہولڈنگ ایریا بنانے کے حق میں ہوں اور اس سلسلے میں کے ایم سی ہر طرح کا تعاون کرے گی،صرف ان ٹرکوں کو پورٹ میں جانے کی اجازت ہو جن کے کاغذات کلیئر اور ان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ہوں،شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ٹرانسپورٹرز اور پورٹس کے ذمہ داران کے ایم سی سے مالی تعاون کریں،پورے شہر سے ہیوی ٹریفک گزرتا ہے لیکن کے ایم سی کو کوئی ریونیو نہیں ملتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرمینلز اور پورٹ کے علاقے میں ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئرمین ٹی ایم سی ماری پور ہمایوں محمد، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی اور پورٹس کے ذمہ داران بھی موجود تھے،میئر کراچی نے کہا کہ نیٹی جیٹی پل کی تعمیر و مرمت 40سال کے بعد ہم نے کی ہے، کے پی ٹی فلائی اوور اور نیٹی جیٹی پل کے ایکسپنشن جوائنٹس اور مرمت کا کام کے ایم سی کرتی ہے، ٹرانسپورٹرز اور پورٹ کے ذمہ داران میونسپل ٹیکس ادا کریں تاکہ کیماڑی کے علاقے کی سڑکوں کو بہتر کیا جاسکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید