کیا آپ دنیا کی ناکام ترین فلم کا نام جانتے ہیں؟ جس کا صرف 1 ٹکٹ 11 ڈالر میں فروخت ہوا، جسے فلم ناقدین نے بھی بدترین قرار دیا۔
ہالی ووڈ کی 21ویں صدی کے 11 ویں سال یعنی 2011ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلاپ ترین فلم کی آمدنی 11 ڈالرز تھی، وہ بھی 1 ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی تھی۔
فلم بنانے اور اس کی تشہیر پر ہزاروں ڈالرز کا خر چ آیا لیکن اس کا امریکا اور کینیڈا میں صرف 1 ٹکٹ فروخت ہوا، اس سے متعلق ناقدین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
دراصل فلم کا انجام بھی اس کے نام ’دی ورسٹ مووی ایور‘ کے عین مطابق ہوا، جسے گلین برگگوٹز نے لکھا، پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا اور اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
فلم کو ’اسکیئری مووی‘ کی طرز پر بنایا گیا تھا لیکن یہ باکس آفس پر بدترین ثابت ہوئی، جس کا ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف 1 ٹکٹ فروخت ہوا ۔
اس کی کم ترین کمائی کو بھی بعض لوگوں نے تشہیری چال قرار دیا تھا لیکن اسے فلم ساز نے مسترد کیا اور ناکامی کی وجہ ریلیز کے وقت تشہیر کی کمی بتائی۔
کچھ عرصے بعد فلم ایک بار پھر ریلیز ہوئی تو اس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 25 ہزار ڈالر کی کمائی کی۔