کراچی( اسٹاف رپورٹر )سید پیر محمد شاہ نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے تمام برانچز کا تفصیلی دورہ کر کے محکمے کے امور کا جائزہ لیا اور افسران اور عملے سے ملاقات کی اور ٹریفک نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔