• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی اداکار نے 48 سال کی عمر میں 22 سالہ لڑکی سے دبئی میں شادی کرلی

فوٹو انسٹاگرام ۔ ساحل خان
فوٹو انسٹاگرام ۔ ساحل خان

سابق بھارتی اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں 22 سالہ لڑکی میلانا الیگزینڈرا سے دبئی میں شادی کرلی ہے۔

شادی کی تقریب دبئی کے برج خلیفہ کے سامنے منعقد ہوئی، جس کی جھلکیاں ساحل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈویوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساحل خان نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز دبئی کے برج خلیفہ سے شیئر کی ہیں، تصاویر میں دونوں مختلف انداز میں پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر میلینا نے سفید شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں وہ انہتائی دلکش نظر آرہی تھیں، جبکہ ساحل نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ کوٹ پہنا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ  ساحل خان ماضی میں بالی ووڈ اداکار رہ چکے ہیں اور فٹنس انڈسٹری میں بھی مقبول رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید