کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں ہونے والےتبلیغی اجتماع میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،جمعہ کونعیم شاہ،، مولانا حشمت ، ڈاکٹر سلیم اور مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوئے، علماء کرام نے کہا کہ ہمارے معاشی مسائل کا حل اسلام نے دیا ہے،حلال روزی کمائیں،حرام اور سود سے بچیں،دین کے راستے پر چلنا کامیابی کی ضمانت ہے،ہفتہ کوبعد نماز فجر مولانا ضیاء الحق،بعد نماز ظہرڈاکٹر روح اللہ ،بعد نماز عصرمحمد علی اور بعد نماز مغرب مولانا جمال الدین کے بیانات ہوں گے۔