ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال ملتان میں ایک ماہ میں دوسری بار ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کی وجہ سے مالی معاملات نہ سدھر سکے ہسپتال میں کام کرنے والے نجی کپمنی کے سکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں ایک بار پھر سے تاخیر کا شکار ہو گئیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ روز قبل چلڈرن ہسپتال ملتان کے ڈائریکٹر فنانس کو جب نشتر کا اضافی چارج دیا گیا تھا تو انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں تھیں کہ سکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں کے بل فوری جاری کئے جائیں تاکہ ان کو تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے ۔