ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے کالونی ملتان کے رہائشی نے ریلوے پولیس ہیلپ سینٹر رابطہ کیا اور بتایا کہ پاکستان ایکسپریس کے ذریعے شور کوٹ سے ملتان آیا اس دوران اپنا سامان بوگی میں بھول گیا جس پر ریلوے پولیس ملتان نے گمشدہ ملنے والا سامان مکمل تصدیق کے بعد مسافر اسامہ کے حوالے کر دیا۔