ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات سید مطیع الحسن بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈائریکٹر ریکوری واسا انجم الزمان نے نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی اور دفتر سے نکال دیا ۔ رہنما مسلم لیگ ن کے احتجاج پر ڈائریکٹر ریکوری واسا نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی سخت برا بھلا کہا ان کے مطابق دفتر میں کام سے آئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی ڈائریکٹر ریکوری واسا کے رویے پر حیران ہو گئے ۔