ملتان (سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منصور نےچار سال کے لیے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان کا چارج سنبھال لیا، وہ یونیورسٹی کی تیسری مستقل وائس چانسلر ہیں ، ان سے قبل پروفیسرڈاکٹر شاہدہ حسنین، ڈاکٹر عظمیٰ قریشی بھی اس عہدے پرفائز رہ چکی ہیں ڈاکٹرفرخندہ پروفیسر آف لا ہیں حال ہی میں ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں فرائض سرانجام دے چکی ہیں انہوں نے ایل ایل بی شریعت اور قانون - بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔