کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اس کی ہموار تکمیل یقینی بنائی جا سکے منصوبے کی پیش رفت کو تیز کرنے اور تمام رکاوٹوں کے فوری خاتمے کی ہدایت ،سندھ کے سینئر وزیر کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوااجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، بورڈ آف ڈائریکٹرز (BoD) کے رکن سروش لودھی، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے اجلاس میں سیکریٹری پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے آن لائن شرکت کی اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاریڈ لائن کے تعمیراتی مسائل، یوٹیلیٹیز کی منتقلی اور بائیو گیس پلانٹ کا قیام پر گفتگو کی گئی سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے اجلاس کو منصوبے کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم منصوبہ ہے۔