اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفاتر سکھر اور فیصل آباد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تعاون سے غیر قانونی طور پر جاری کی گئی پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی و مقامی سمز کی فروخت پر کامیاب چھاپے مارے،سکھر میں کلاک ٹاور کے علاقے میں مارے گئے چھاپے کے دوران دو بین الاقوامی سمز اور پانچ پری ایکٹیویٹڈ جاز سم کارڈز برآمد کئے گئے، دکان کے مالک کو بھی موقع پر ہی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا،دوسری جانب فیصل آباد میں تین مختلف مقامات پر مشترکہ چھاپے مارے گئے، جن کے نتیجے میں دو افراد گرفتار کر لیے گئے جو غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث تھے،برآمد شدہ سمز قبضے میں لے لی گئیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔