• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کی TTP کی حمایت کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ گئے، اقوام متحدہ

اسلام آباد (صباح نیوز، جنگ نیوز) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے بڑھ رہے ہیں۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ ’کچھ مخالف جماعتوں‘ کے پراپیگنڈے پر مبنی ہے جو افغانستان کے خلاف ’سازشوں میں مصروف‘ ہیں اور رائے عامہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی میں افغانستان کے کردار اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کی اعلی کارکردگی پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری ایک رپورٹ میں کہا گیاکہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشت گرد گروہ متحرک ہیں، جو نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید